بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/10/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

PI کرنسی کو پاکستانی کرنسی کے بدلے بیچنا


سوال

 میں نے PI ایپ پر آج سے کچھ سال پہلے اکاوئنٹ بنایا تھا، روز کلِک کرنے پر Mining شروع ہوجاتی تھی اور اسی طرح کرتے کرتے کافی PI currency اکٹھی ہوگئی۔ اس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر KYC کے نام سے ایپ یوزر کی شناخت کا عمل شروع کیا جس میں ان کی تصویر ، ویڈیو اور شناختی دستاویز وغیرہ شامل ہیں۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے یوزر کی کرنسی جو کہ روزانہ کی بنیاد پر Click کرنے سے اکٹھی ہوئی تھی کو Main Wallet میں ٹرانسفر کرنا شروع کر دیا۔ اب میں یہ بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں اس pi currency کو آگے پاکستانی کرنسی کے بدلے بیچ سکتا ہوں؟

جواب

ڈیجیٹل کرنسیوں کی حقیقت ابھی تک پوری طرح واضح نہ ہونے کی وجہ سے ان میں معاملات کی اکثر اہل علم نے اجازت نہیں دی ہے، جبکہ سوال میں مذکورپائی (Pi)کوائن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ بات یقینی نہیں کہ مستقبل میں یہ کرنسی رہے گی بھی یا نہیں۔ نیز یہ کرنسی فی الحال  کسی بھی ایکسچینج پر موجود نہیں اوراس کے بنانے والوں کی جانب سے کسی بھی ایکسچینج پر اس کے لین دین کی اجازت بھی نہیں ہے۔ لہٰذا پائی (Pi) کرنسی/کوائن کی خرید و فروخت شرعاً درست نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔ 

 

 وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك البائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وماله خطر العدم كالحمل واللبن في الضرع والثمر قبل ظهوره.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب البيوع، ج:4، ص:505)

Pi Network is aware of reports that several unauthorized third party exchanges, and potential unknown third parties, are seeking to list Pi or tokens purporting to be Pi, or some purported derivative of Pi, without the consent, authority or involvement of Pi Network. It is important to reiterate that Pi is currently in the Enclosed Network and is not approved by Pi Network for listing on any exchange or for trading, and Pi Network was not involved with any of these purported postings or listings.

Pioneers, we have reached the remarkable achievements of 18 million KYC’d people and 8 million people migrated to Mainnet. Pi Network will launch Open Network in Q1 of 2025! This timeframe will allow the network to have more Pioneers migrated to Mainnet and included in the Open Network, thus reducing the gap of the KYC’d and Migrated Pioneers. It will also support the network in reaching its 10 million migration goal under the Open Network condition. We have always prioritized accessibility and inclusivity, and therefore, we want to give more Pioneers the opportunity to use their Pi once Open Network launches. ( https://minepi.com/blog/open-network-update/)


فتویٰ نمبر : 3764/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور