بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
دکان کی تشہیر کے لیے ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا استعمال کرنا
سوال
میری کپڑے کی دکان ہے، میں کبھی کبھی بغیر میوزک وغیرہ کےویڈیو وبناتا ہوں اور پھراپنے دکان کی تشہیر اور گاہک کو متوجہ کرنے کے لیےسوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہوں،تو کیا دکان کی تشہیر اور گاہک کو متوجہ کرنے کے لیےاس طرح ویڈیو بنانا اورسوشل میڈیا کا استعمال درست ہے یا نہیں ؟
جواب
ڈیجیٹل کیمرےسےکسی جاندارکی تصویر کھینچنا یا ویڈیو زبناناشدیدضرورت کےبغیرجائزنہیں،البتہ غیرجاندارکی تصویریاویڈیوبنانےمیں کوئی مضائقہ نہیں۔لہذاصورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل دکان کی تشہیر اور گاہک کو متوجہ کرنے کے لیے غیر جاندار اشیا مثلاًدکان یا کپڑے وغیرہ کی ویڈیو بناتا ہو اور اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير صورة الحيوان فإنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور الحيوان حرام شديد التحريم وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث يعني مثل ما في الصحيحين عنه أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون يقال لهم أحيوا ما خلقتم ثم قال وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام على كل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم ودينار وفلس وإناء وحائط وغيرها،فينبغي أن يكون حراما لا مكروها إن ثبت الإجماع أو قطعية الدليل لتواتره."(البحر الرائق، باب ما يفسد الصلوة وما يكره فيها،ج:2، ص:29)