بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

گیس بڑھانے کے لیے کمپریسر مشین لگانا


سوال

  گیس کھینچنے کے لیے کمپریسر کا استعمال کرنا شرعا کیساہے؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سے کسی بھی شخص کے لئے اموال مشترکہ اور مفاد عامہ کی چیز سے مستفید ہونے کی  اجازت اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ اس سے دوسرے کے حصے میں بغیر اس کی اجازت  کے تصرف لازم نہ آئےیا دوسرے کو ضرر نہ پہنچے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگرگیس کمپریسر کسی گھر کو اس کے حصے کامکمل گیس فراہم کرتا ہو اور مزید دوسرے گھروں کے گیس کی فراہمی پر اثرانداز نہ ہوتاہو تو ایسا کمپریسراستعمال کرناشرعاًجائز ہے ، کیونکہ گیس جتنی بھی استعمال ہو اس کااندراج میٹر میں ہوتے رہنے کی وجہ سے اس کا بل بدستور جمع کیاجا تاہے، نیز اگر کسی علاقہ میں اس قسم کے گیس کمپریسر کااستعمال رواج پاچکاہواور ہر گھر میں استعمال ہوتاہو ، تو پھر اپنے جائز حصہ کے گیس کے حصول کے لئے اس کے استعمال میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے، لیکن اگرگیس لوڈشیڈنگ کے دوران کسی وقت اس کمپریسرکے استعمال کی وجہ سے دوسرے گھروں کو گیس کی فراہمی بالکل بندہوجاتی ہوتومفادعامہ کوضررپہنچانے کی وجہ سے ایسا استعمال شرعاً قبیح شمار ہوگا۔

 

يجوز لأحد الشريكين أن يتصرف مستقلا في الملك المشترك بإذن الآخر لكن لا يجوز له أن يتصرف تصرفا مضرا بالشريك.(دررالحكام في شرح مجلةالأحكام، ج:3، ص:24، الماده:1071)

(وكل) من شركاء الملك (أجنبي) في الامتناع عن تصرف مضر (في مال صاحبه) ‌لعدم ‌تضمنها ‌الوكالة.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الشركة، ج:4، ص:300)


فتویٰ نمبر : 6176/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور