بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

ذوالنورین نام رکھنا


سوال

ذوالنورین نام رکھنےکا کیا حکم ہے؟

جواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے کی زندگی پر نام کا اثر ہوتا ہے،اس لیے اچھے معنی والا  نام رکھنا چاہیے، تا کہ اس کا  اچھا اثر بچے کی زندگی پررہے،نیز حضورﷺ،صحابہ کرامؓ یا علما اورصلحاے اُمت نے جو نام پسند کیے ہیں وہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے،البتہ اگر کسی مقدس ہستی کانام رکھنے میں اس کا خدشہ ہو کہ اس کو تحقیر وتصغیر کے ساتھ استعمال کیا جائے گا،تو نام کی توہین سے بچنے کے لیے اس سے گریز کرنا چاہیے۔

صورت مسئولہ میں ذوالنورین کامعنی ہے دو روشنيوں والا ،یہ حضرت سیدنا  عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا لقب ہے،صحابئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کی وجہ سے یہ مبارک نام ہے،اس لیے ذوالنورین نام رکھنا جائز ہے۔

 

النور، بالضم: الضوء۔۔۔وذو النورين: عثمان بن عفان رضي اللہ عنہ .(القاموس المحیط،جلد:01،ص: 488،مؤسسة الرسالة،بیروت)

ذو النورين لقب أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي اللہ عنہ لأنه لم يعلم أحد أرسل ستراًعلی بنتي نبيٍ غيره.( تاج العروس ،ج :14،ص :302،دار الهداية)


فتویٰ نمبر : 6205/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور