بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
میز یاکرسی پر بیٹھ کرکھانا
سوال
کیا شادی بیاہ میں میز وکرسی پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں؟ اور کیا اس میں غیروں کے ساتھ مشابہت تو نہیں؟
جواب
نبی کریم ﷺ کی عادت شریفہ یہ تھی کہ آپ ﷺ زمین پر بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے تھے لیکن چونکہ آپ ﷺکا اس طرح کھانا کھانا بطورعادت کے تھا، اس وجہ سے آپ ﷺ نے اس کے خلاف کرنے والے پر کوئی نکیرنہیں فرمائی، لہذا میزیا کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھانا جائز ہے، شاید کسی زمانہ میں یہ کفار کے ساتھ مخصوص تھا، جس کی وجہ سے اس وقت کے علماء نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا تھا، لیکن چونکہ اب اس کا استعمال بالکل عام ہوچکا ہے اور کفار کے ساتھ مخصوص نہیں،کہ ان کی مشابہت لازم آئے اس لیے اب یہ ممنوع نہیں ۔ تاہم آپ ﷺ کی عادت شریفہ کی بنیاد پر کوئی آپ ﷺ کی اتباع میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھائے تو موجب ثواب اور باعث برکت ہے۔
والحاصل أن الأكل عليه أي الخوان بحسب نفس ذاته لا يربو على ترك الأولوية، فأما إذا لزم فيه التشبه باليهود أو النصارى كما هو في ديارنا كان مكروهًا تحريميًا، وأما إذا لم يكن على دأبهم فلا يخلو أيضًا عن تفويت منافع…"۔(الكوكب الدري، أبواب الأطعمة عن رسول اللهﷺ، ج:3، ص:4)