بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
پاکی کے بعد پندرہ دن سے پہلے دوبارہ خون آنا
سوال
اگر کسی عورت کو حیض ختم ہونے کے بعد 15 دن سے پہلے دوبارہ خون آنا شروع ہو جائے تو کیا وہ ایام حیض کے شمار ہوں گے؟
جواب
واضح رہے کہ ایک حیض کے ختم ہونے اور دوسرے حیض کے شروع ہونے کے درمیان کم از کم پندرہ دن پاکی ہونا ضروری ہے،اگر پندرہ دن سے پہلے دوبارہ خون شروع ہوجائے تو وه حیض کا خون نہیں ہوگا ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت کا حیض ختم ہوگیا اورپھر پندرہ دن سے پہلے دوبارہ خون جاری ہوگیا تو دوسرا خون حیض کا خون نہیں۔
(قوله: وأقل الطهر خمسة عشر يوما) يعني الطهر الذي يكون كل واحد من طرفيه حيضا بانفراده. (الجوهرةالنيرة، كتاب الطهارة، باب الحيض، ص:33)
(وأقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يوما) ولياليها إجماعا.(الدرالمختار، كتاب الطهارة، باب الحيض،ص:43)