بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
قرآن مجید پرغلطی سے کوئی چیز گرجانا
سوال
اگر کسی سے کوئی چیز غلطی سے قرآن مجید پر گر جائےتواس شخص کا کیا حکم ہے ؟ اس پر کوئی کفارہ ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ قرآن مجید شعائر اللہ میں سے ہے۔ اور شعائراللہ کی تعظیم ہر مسلمان پر واجب ولازم ہے،قصدًا اس کی تو ہین انسان کو کفر تک لے جاتی ہے، لیکن اگر غیر ارادی طور پر خطاء اس کے اداب کے خلاف کوئی فعل سر زد ہو جائے تو ان شا اللہ اس پر مواخذہ نہ ہو گا۔ صورت مسؤلہ میں اگر کسی سےغلطی سے کوئی چیزقرآن پر گر جائے تو اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں۔
ومن استخف بالقرآن، أو بالمسجد، أونحوه مما يعظم في الشرع كفر۔(منح الروض الأزهر في شرح الفقه الأكبر، فصل في القراءة والصلاة ، ص : 457)
رجل وضع رجله على المصحف إن كان على وجه الإستخفاف يكفر و إلا فلا.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الخامس في أداب المسجد والقبلة و المصحف،ج:5،ص:323،324)