بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
منگنی کے بعد منگیتر کے ساتھ میاں بیوی والا تعلق رکھنا
سوال
ایک آدمی منگی کے بعد اپنی مخطوبہ لڑکی سے ملاہے یعنی میا ں،بیوی والا تعلق قائم کیا ہے۔جب کہ رخصتی اور نکاح نہیں ہوئی تھی۔اب چار سال رخصتی کے گزر گئے ہیں اور بچے بھی ہیں۔لہذا اس آدمی اور لڑکی کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
نکاح سے پہلے منگیتر اجنبی ہوتی ہے، لہذا نکاح سے پہلے منگیتر کے ساتھ میاں بیوی والا تعلق رکھنا اسی طرح حرام ہے جس طرح کسی دوسری اجنبی عورت کےساتھ جنسی تعلق حرام ہے ، البتہ اگر کسی نے ایسا کیا ہو تو دونوں صدق دل سےسچی توبہ کریں اور عفت کی زندگی گذارنے کا عزم کریں ۔
قال الله تعالى: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا (48)﴾ (النساء:48)
وقال أيضاً:﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ توْبَةً نَصُوحًا عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾ (التحريم:8)
قال في الشرح الطحاوي:لو قال هل أعطيتنيها فقال:أعطيت،إن كان المجلس للوعد فوعد،وإن كان للعقد فنكاح. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب النكاح،مطلب كثيرا ما يتساهل في إطلاق المستحب على السنة،ج:4،ص:72)