بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

سالی کے ساتھ زنا کرنے سے حرمت مصاہرت کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) کے ساتھ غلط فعل کرے یا زنا کرے تو کیا ایسا کرنے سے اپنی بیوی حرام ہو جائے گی یعنی نکاح ٹوٹ جائے گا؟

جواب

اگر کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوجائے تو اس مرد پراس عورت کے اصول و فروع اور اس عورت پر اس مرد کے اصول و فروع حرام ہوجاتے ہیں۔ تاہم ان دونوں پر اصول و فروع کے علاوہ دوسرے رشتہ دارحرام نہیں ہوتے۔

صورتِ مسئولہ کے مطابق  کسی شخص کا اپنی بیوی کی بہن یعنی سالی سے غلط فعل یا زنا کرنا اگرچہ انتہائی قبیح فعل اورگناہ کبیرہ ہے، جس سے سچی توبہ کرنا ضروری ہے، تاہم اس سےاس  پراپنی بیوی حرام  نہیں ہوگی۔

 

وطیء أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته.(الدر المختار علی صدر ردالمحتار، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج:4، ص:109)


فتویٰ نمبر : 7110/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور