بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

شوہر کی شرمگاہ کو چاٹنا


سوال

بیوی کے منہ میں عضو تناسل ڈالنا کیسا ہے؟

جواب

        واضح رہے کہ میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چاٹناغیر شریفانہ اور غیر مہذب عمل ہے،شریعت میں جماع کرتے وقت کچھ آداب ہیں ،مثلا بقدرضرورت ستر کھولاجائے،بالکل ننگا ہو کرجما ع نہ کیا جائے،اور نہ ایک دوسرے کی شرمگاہ کوبلا ضرورت دیکھا جائے،چہ جائیکہ چاٹاجائے،لہذاچاٹناایک غیر اخلاقی اور نامناسب عمل ہے ،اور اس طرح نجاست کو منہ میں لے جانا بھی ناجائز اور قبیح عمل ہے ،کیونکہ یہ نجاست،نجاست غلیظہ ہے،جس کا نگلنا تو قطعا حرام ہےجب کہ منہ میں لےجانابھی کراہت سے خالی نہیں ،چنانچہ اس عمل کے بارے میں فقہائے کرام سے مکروہ اور نامناسب کے الفاظ منقول ہیں ۔

 

في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة(الفتاوی الھندیۃ،الباب الثلاثون فی المتفرقات،ج:5،ص:372)

إذا أدخل الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه.(المحیط البرھانی،الفصل الثانی و الثلاثون فی المتفرقات،ج:5،ص:297)


دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور