بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد شوہر کو طلاق کااختیار
سوال
بیوی کو طلاق کا اختیار دینے سے طلاق کا اختیار شوہر سے مکمل ختم ہو جاتا ہے یا اسکو بھی حسب سابق اختیار طلاق ہوتا ہے ؟
جواب
شریعت مطہرہ نے طلاق دینے کا حق شوہر کو دیا ہے، تاہم اگر شوہر بیوی کو طلاق کا اختیار دینا چاہے تو دے سکتا ہے،لیکن بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد بھی شوہر کو طلاق کا اختیارحاصل ہوتا ہے۔ لہذا اگر شوہر طلاق دے تو طلاق واقع ہوگی۔
"ولأنه تمليك الفعل منها لكونها عاملة لنفسها وهو يقتصر عليه وأورد على أنه تمليك منها أنه كيف يعتبر تمليكا مع بقاء ملكه، والشيء الواحد يستحيل أن يكون كله مملوكا لشخصين، وأجاب في الكافي بأنه تمليك الإيقاع لا تمليك العين فقبل الإيقاع بقي ملكه."(البحر الرائق،كتاب الطلاق،ج:3،ص:335)