بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 30/08/2026 |
سجدہ سہو کے بعد امام کی اقتدا کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم
سوال
اگر امام پر کسی وجہ سے سجدہ سہو لازم ہو جائے اور سجدہ سہو کے بعد کوئی شخص اس کی اقتدا کرےاور اس کو معلوم ہو جائے، تو کیا یہ شخص آخری قعدے میں سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص امام کےساتھ اس حال میں شریک ہوجائےکہ امام سجدہ سہو سے فارغ ہوچکا ہوتو اس حالت میں مقتدی کی اقتدا درست ہوگی اوراس (مقتدی) پر اپنی نماز سے فارغ ہونےکےبعد سجدہ سہوبھی نہیں ہے۔
ولو أدرك الإمام بعد ما سلم للسهو فهذا لا يخلو من ثلاثة أوجه أما إن أدركه قبل السجود أو في حال السجود أو بعد ما فرغ من السجود...وإن أدركه بعد ما فرغ من السجود صح اقتداؤه به وليس عليه السهو بعد فراغه من صلاة نفسه.(بدائع الصنائع، كتاب الصلاة، فصل في بيان من يجب عليه سجود السهو ومن لايجب عليه، ج:1،ص:722،721)