بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
وی ،پی این(v.p.n) استعمال کرنے کا حکم
سوال
کسی ایپ کے استعمال کے لیے وی،پی ،این (v.p.n) کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ وی،پی ،این (v.p.n) میں ذاتی طور پر نہ کوئی خوبی ہے اور نہ قباحت ،ا س کی اچھائی اور برائی کا دارومدار اس کے استعمال پر ہے۔ چنا نچہ اگر وی،پی ،این (v.p.n) کا استعمال غیر شرعی موادجیسے بے حیائی ،فحاشی اور عریانی وغیرہ کے لیے ہو تو اس کا استعمال جائز نہیں۔ لیکن اگراس کا استعمال غلط اور ممنوع مقاصد کے حصول کے لیے نہ ہو تو جائز ہوگا ۔
الأمور بمقا صد ها يعنى أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر ۔(شرح المجلة لخالد الأتاسي،المادۃ:12)