بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

منگیتر سے موبائل پر بات چیت کرنا


سوال

میں ڈاکٹر ہوں مختلف مقامات پر  ڈیوٹی کرتاہوں جبکہ میں نےصرف منگنی کی ہے  نکاح نہیں  ہوا ہے  تو کیا میں اپنی منگیتر سے موبائل پر بات چیت  کر سکتا ہوں  تاکہ میں دیگر لغویات وفضولیات بچ  سےسکوں؟

جواب

 واضح رہے کہ منگنی کی حیثیت  صرف وعدہ نکاح کی ہے ،منگنی کرنے کے بعد منگیتر بھی دیگر اجنبی لڑ کیوں کی طرح نامحرم  ہی ہوتی ہے اور نامحرم لڑکی سے تعلقات  رکھنا ،ملنا،جلنا یا بات چیت کرنا  جائز نہیں ۔

 لہذا صورت مسئولہ میں اگر صرف منگنی ہوئی ہے اور نکاح نہیں ہوا تو  سائل  اپنی منگیتر کے لئے اجنبی ہے اس لئے   اس کے ساتھ فون پر بات چیت کرنا جائز نہیں۔ لغویات اور فضولیات  سے بچنے  کے لیے فارع اوقات میں ذکر وتلاوت میں مشغول رہنے کی کوشش  کرے ۔

 

 ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى۔ )الدر المختار على صدر رد المحتار، ج: 9، ص: 530)

‌النكاح ‌ينعقد بالإيجاب والقبول... ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين.( الهداية، كتاب النكاح،ج:١،ص:١٨٥)


فتویٰ نمبر : 7093/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور