بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
پرانے کنویں میں گٹر کا لائن ڈالنا
سوال
ایک شخص کے گھر کے اندر پرانا کنواں ہے،جس میں اگرچہ پانی موجود ہے لیکن اس سے کوئی پانی استعمال نہیں کرتا، اب وہ شخص وہاں گٹر کا لائن ڈالنا چاہتاہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا ازروئے شریعت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ہر انسان کو اپنی ملکیت میں جائز تصرف کرنے کا حق حاصل ہے، لہذا صورتِ مسئولہ کےمطابق اگر کسی شخص کے گھر میں کنواں ہواور اس کی ضرورت باقی نہ ہو، تواگرچہ اس میں پانی موجود ہو، پھربھی وہاں گٹر کا لائن ڈالنا جائز ہے۔
للمالك أن يتصرف في ملكه أي تصرف شاء سواء كان تصرفا يتعدى ضرره إلى غيره أو لا يتعدى فله أن يبني في ملكه مرحاضا أو حماما أو رحى أو تنورا وله أن يقعد في بنائه حدادا أو قصارا وله أن يحفر في ملكه بئرا أو بالوعة أو ديماسا.(بدائع الصنائع، كتاب الدعوى، باب حكم الملك، ج:6، ص:264)