بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 30/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

مغرب کی فرض نماز میں پہلے تشہد کو بھول جانا


سوال

اگرمغرب کی فرض  نماز میں دوسری رکعت  میں تشہد بھول جائے تو سجدہ سہو  کافی ہوگا یا ازسرنو نماز  پڑھنا لازم  ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص  فرض یا نفل نماز میں بھول کر کسی واجب کو چھوڑ دے ،تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مغرب  کی فرض  نماز میں پہلے تشہد کو  بھول کر چھوڑ دیا ہو تو  سجدہ سہو لازم ہوگا، ازسرنو نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

 

ومنها: القعدة الأولى. حتى لو تركها يجب عليه السّهو،كذا في التبيين .(الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو،ج:1،ص:186)


فتویٰ نمبر : 10293/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور