بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
ایک مجلس میں متعدد بار آیت سجدہ سننا
سوال
میں محلہ کے بچوں کو قرآن پڑھاتا ہوں ان میں کچھ ناظرہ اور کچھ حفظ والے ہیں ، سبق سنتے وقت کبھی ایک آیت متعدد فعہ آ جاتی ہے اور کبھی مختلف آیت ہوتی ہے ، کیا مجھ پر ایک سجدہ تلاوت واجب ہو گا یا متعدد سجدے واجب ہوں گے؟
جواب
اگر مجلس ایک ہو تو آیت سجدہ کے تکرار سے صرف ایک سجدہ واجب ہو گا ۔ اگرچہ ایک دفعہ خود پڑھے اور دوسری دفعہ کسی اور سے سنے ۔لیکن مجلس یا آیت بدل جانے سے سجدہ بھی مکرر واجب ہو گا ۔ نیز نا بالغ بچوں پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہے خواہ وہ خود تلاوت کریں یا کسی اور سے آیت سجدہ سن لیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل متعدد بچوں سے ایک ہی آیت متعددد فعہ سنتا ہو اور مجلس بھی ایک ہوتو اس پر ایک ہی سجدہ واجب ہوگا، اور اگر متعدد بچوں سے مختلف آیات سنتا ہو تو اس پر مکرر سجدے واجب ہوں گے۔
وأشار إلى أنه متى اتحدت الآية والمجلس لا يتكرر الوجوب وإن اجتمع التلاوة والسماع ولو من جماعة.( ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الصلوة،باب سجود التلاوة،ج:٢،ص:٥٩١)
الأصل أنه لا يتكرر الوجوب إلا بأحد أمور ثلاثة: اختلاف التلاوة أو السماع أو المجلس.
أما الأولان: فالمراد بهما اختلاف المتلو والمسموع حتى لو تلا سجدات القرآن كلها أو سمعها في مجلس أو مجالس وجبت كلها... قوله بشرط اتحاد الآية والمجلس أي بأن يكون المكرر آية واحدة في مجلس واحد، فلو تلا آيتين في مجلس واحد أو آية واحدة في مجلسين فلا تداخل ولم يشترط اتحاد السماع لأنه إنما يكون باتحاد المسموع فيغني عنه اشتراط اتحاد الآية.( ردالمحتار على الدر المختار ، باب سجود التلاوة،ج:٢،ص:١١٥)