بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

خلیدہ نام رکھنا


سوال

خلیدہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولادکی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں،نام رکھنے میں نسبت یا  معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق خلیدہ عربی زبان كا لفظ ہے ۔" خلیدہ " صحابیہ کا نام ہے اور اس کا معنی مستحکم ،مستقل   ،دائمی  کے ہیں ۔ خلیدہ نام معنی کے اعتبار  سے درست ہے   اور یہ نام رکھنا جائز ہے ۔

 

عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم. (سنن أبي داود، باب في تغيير الأسماء، ج:2، ص985)

و أخرجه أبو عمر :خليدة بزيادة هاء، ونسبه كما ذكرناه،وقال:شهد بدراً، وقال :كذا قال موسى وأبو معشر.وقال محمد بن إسحاق والواقدي: خليد بن قيس، وقال محمد بن عبدالله بن عمارة:خالد بن قيس، ولم يختلفوا أنه شهد بدراً  وأُحدا.( اسد الغابة في معرفة الصحابة، ج:٢،ص:١٧٩)

خليدة بنت ثابت بن سنان الأنصارية، خليدة بنت الخباب بن سعد بن المعاذ الأنصارية.( الاصابة في تميز الصحابة، ج:٨،ص:١٠٦)


فتویٰ نمبر : 6100/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور