بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

محمد مطاف نام رکھنا


سوال

محمد مطاف نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے کی زندگی پر نام کا اثر  ہوتا ہے،اس لیے اچھے معنی والا  نام رکھنا چاہیے، تا کہ اس کا  اچھا اثر بچے کی زندگی پررہے،نیز حضورﷺ،صحابہ کرامؓ یا علما اورصلحاے اُمت نے جو پسند کیے ہیں وہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے،البتہ اگر کسی مقدس ہستی کانام رکھنے میں اس کا خدشہ ہو کہ اس کو تحقیر وتصغیر کے ساتھ استعمال کیا جائے گا،تو نام کی توہین  سے بچنے کے لیے اس سے گریز کرنا چاہیے۔

صورت مسئولہ میں مطاف کا معنی ہے، گھومنے، پھرنے کی جگہ ، طواف کرنے کی جگہ، اس نام میں اگر چہ  شرعاً کوئی قباحت نہیں لیکن معنی کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے، لہٰذا اس کے علاوہ کوئی اچھا نام تجویز کرنا چاہیے، یا مذکورہ نام میں مطاف کو ہٹا کر صرف محمد رکھا جائے۔

 

عن أبي الدرداءؓ  قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم. (سنن أبي داود، باب في تغيير الأسماء، ج:2، ص985)

والمطاف: موضع المطاف حول الكعبة.(لسان العرب،باب الطاء،ج:8،ص:222)

المطاف: الطواف، و موضع الطواف حول الكعبة وغيرها.(المعجم الوسيط،باب الطاء،ج:2 ص:571)


فتویٰ نمبر : 6087/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور