بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

احیان نام رکھنا


سوال

احیان  نام رکھنا کیسا ہے  اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

شریعت مطہرہ کی رو سے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولادکے لیے اچھا  نام تجویز کریں ۔ نام رکھنے میں  اچھے اور درست معنی یا نیک شخصیت کی طرف نسبت  کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق  احیان  عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ح،ی،ن ہےاور یہ حین کی جمع ہے ،اس کا معنی ہے:زمانے، اوقات۔یہ نام معنی کے اعتبار سے مناسب نہیں ،اس لیے اس کے بجائے اچھا بامعنی نام رکھنے کا اہتمام کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

 

عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم. (سنن أبي داود، باب في تغيير الأسماء، ج:2، ص985)

والحين:وقت من الزمان، حان يحين حينونة، ويجمع على الاحيان ثم على الاحايين. وحينونة: وجعلت له حينا.(المحيط في اللغة، الحاء والنون، ج:3، ص:216)


فتویٰ نمبر : 6048/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور