بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
سامان تجارت پر آنے والے اخراجات کو قیمت خرید میں شمار کرنا
سوال
اگر کوئی شخص کسی دوسرے شہر سے سامان خرید کر لاتا ہے، اس سامان کے لانے میں اضافی پیسے خرچ ہوتے ہیں، تو کیا سامان فروخت کرتے وقت ان اخراجات کو سامان کی اصل قیمت خرید میں شامل کرکے یہ کہہ کر فروخت کر سکتا ہے کہ میں نے یہ سامان اتنے میں خریدا ہے؟
جواب
سامان تجارت پر آنے والے اخراجات کو قیمت خرید میں شمار کرنا جائز ہے، البتہ سامان فروخت کرتے وقت گاہک کو اس طرح نہ کہا جائے کہ یہ چیز میں نے اتنے میں خریدی ہے، کیونکہ ایسا کہنے سے جھوٹ لازم آئے گا، بلکہ اس طرح کہے کہ مجھے یہ سامان اتنے میں پڑا ہے۔
ويجوز أن يضيف إلی رأس المال أجرۃ القصار، والطراز، والصبغ، والفتل، وأجرۃ حمل الطعام..." ويقول قام على بکذا ولااشتريته بکذا" کيلايکون کاذبًا۔(الهداية، كتاب البيوع، باب المرابحة، والتولية، ج:3، ص:77)