بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
جمعہ کی دوسری اذان کے دوران سنت پڑھنا
سوال
جمعہ کے دن بندہ فرض سے پہلے چار رکعات سنت پڑھ رہا ہو اور دوسری اذان شروع ہو جائے تو بندہ کو نماز ختم کردینی چاہیے یا اذان کے ساتھ ساتھ ہی سنت مکمل کرنے چاہیے راہنمائی فرمائیں؟
جواب
واضح رہے کہ جب جمعہ کے دِن دوسری اذان شروع ہوجائے اور کسی نے چار رکعت سنت کی نیت باندھ لی ہو تو اس کو چاہیے کہ سنت کو مکمل کرے۔ تاہم قراءت کرنے میں تخفیف کرے تاکہ خطبہ کو پالے۔
قوله (وإذا خرج الإمام فلا صلاة ولا كلام) .... واختلف في سنة الجمعة فقيل يقطع على رأس الركعتين كالنفل المطلق والصحيح أنه يتمها لأنه كصلاة واحدة واجبة ولكن يخفف القراءة يعني بقدر الواجب لإدراك الواجب.(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، باب الجمعة، ص:518)