بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
مخصوص ایام میں صدقہ کا اہتمام کرنا
سوال
ہمارے علاقے میں محرم ،صفر اور ربیع الاول کے مخصوص ایام میں صدقہ کیا جاتا ہے، مثلا:10 محرم،یا 12 ربیع الاول کو ،ان ایام میں مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے مؤذن اعلان کرتا ہے کہ آج فلان دن ہے، لہذا آپ صدقے کا اہتمام کریں ۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ بدعت ہے یا نہیں؟
جواب
بدعت دین میں اپنی طرف سے بنائے ہوئے اس طریقے کا نام ہے ،جس پر چلنے کا مقصد اللہ کی عبادت میں مبالغہ ہو یا اس سے وہی مقاصد پیشِ نظر ہوں جو شریعت سے مقصود ہوتے ہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر خاص دنوں کی تخصیص اور اس کی پابندی کے ساتھ صدقہ کیا جاتا ہو تو یہ بدعت ہوگا، ورنہ نہیں۔
فالبدعة إذن عبارة عن:"طريقة في الدين مخترعة، تضاهي الشرعية، يقصد بالسلوك عليها المبالغة في التعبد لله سبحانه".(الاعتصام، مقدمة المصنف لكتابه، الباب الأول في تعريف البدع وبيان معناها، ج:1، ص:47)