بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
ڈرائیور کا کمائی کے لیے ملکی قانون کی پاسداری نہ کرنا
سوال
دبئی حکومت کی طرف سے ڈرائیوروں پر سڑک سے سواری اٹھانے کی وجہ سے 5000 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اگر کوئی ڈرائیور قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے سواری اٹھا لے تو کیا اس کی کمائی اس کے لیے جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
اگر کوئی ملک مفاد عامہ کی خاطر ایسا قانون بنائے جو شریعت كے خلاف نہ ہو تو اس کی پاسداری کرنا ضروری ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی ڈرائیور قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے سڑک سے سواری اٹھالے جو کہ قانونا ًجائز نہیں ،تو اس قانون شکنی پر عہد شکنی کا گناہ ہو گا،تاہم اس سے کمائی ہوئی آمدنی کو حرام نہیں کہا جا سکتا ۔
قال الله تعالى:وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا .(الإسراء:٣٤)
وأما طاعةالسلطان، فتجب فيما كان لله فيه طاعة،ولا تجب فيما كان لله فيه معصية.( الجامع لأحكام القرآن للقرطبي،ج:٥،ص:٢٤٩)