بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
حدیث عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر... کی تخریج
سوال
عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر فَإِنَّهُ كَانَتْ [كَانَ] تَحْتَهُ بِنْتُ [ابْنَةُ] رَسُولِ اللهِ ﷺ وَكَانَتْ مَرِيضَةً کی تخریج کریں۔
جواب
یہ حدیث بخاری شریف میں عبد اللہ ابن عمر سے مروی ہے ،فرماتے ہیں کہ :عثمان (جنگ) بدر میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کےنکاح میں رسول اللہ کی بیٹی تھی اور و ہ (اس وقت )بیمار تھی،تو آپ نے اس (عثمان )سے فرمایا کہ تم کو اس شخص کی طرح اجر بھی ملے گا جو بدر میں شریک ہوا ،اور مال غنیمت میں حصہ بھی ملے گا ۔
عَن ابْنِ عُمَرَ قَالَ انما تغيب عثمان عن بدر فَإِنَّهُ كَانَتْ [كَانَ] تَحْتَهُ بِنْتُ [ابْنَةُ] رَسُولِ اللهِ ﷺ وَكَانَتْ مَرِيضَةً . فَقَالَ لَهُ النبي إنَّ لكَ أَجْرَ رجل مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا وَسَهْمَه۔(صحيح البخاري،كتاب فرض الخمس، بَابٌ : إِذَا بَعَثَ الْإِمَامُ رَسُولاً فِي حَاجَةٍ أَوْ أَمَرَهُ بِالْمُقَامِ هَلْ يُسْهَمُ لَهُ ،حديث نمبر 3130،ج:2،ص:848)