بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
انجکشن کے ذریعے جانور کو خصی کرنا
سوال
کیا جانور کو انجکشن کے ذریعے خصی کرنا بہتر ہے یا قدیم طریقوں کے مطابق؟
جواب
جانور کو موٹا اور فربہ بنانے یا کسی اور منفعت کی خاطر خصی کرنا جائز ہے،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں البتہ اگر کسی منفعت کی خاطر نہ ہو تو پھر جانور کو اذیت پہنچانے سے احتراز کرنا چاہیے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر قدیم طریقوں کی بجائے انجکشن سے خصی کرانے سے جانور کو تکلیف کم ہوتی ہو تو پھر انجکشن سے خصی کرنا بہتر ہے ۔
جاز (خصاء البهائم) حتى الهرة، وأما خصاء الآدمي فحرام قيل والفرس وقيدوه بالمنفعة وإلا فحرام. قال ابن عابدین: (قوله وقيدوه) أي جواز خصاء البهائم بالمنفعة وهي إرادة سمنها أو منعها عن العض بخلاف بني آدم فإنه يراد به المعاصي فيحرم.( ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع: ٦/ ٣٨٨)