بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
خواتین کے لیے علماکے بیانات اور نعتوں کی ویڈیوز دیکھنا
سوال
علمائے کرام کے بیانات اور نعت خوان حضرات کی نعتیں ویڈیو ریکارڈ کرائی جاتی ہیں، کیا خواتین کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنا جائز ہے یانہیں؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے خواتین کے لیے نامحرم اجنبی مردوں کی طرف شہوت کی نظر سے دیکھنا جائز نہیں، تاہم اگر شہوت نہ ہو اور نہ بےحیائی اور فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو،تو پھر دیکھنے کی گنجائش ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق علمائے کرام کے بیانات اور نعت خوان حضرات کی نعتوں کی ویڈیوز جو نامحرم مردوں کی تصاویر پر مشتمل ہوں، اگر دیکھتے وقت شہوت نہ ہو اور نہ ہی بے پردگی اور فتنہ کا اندیشہ ہو، تو خواتین کے لیے ایسی ویڈیوزدیکھنے کی گنجائش ہے۔
قال اللہ تعالی:﴿وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ﴾ (النور،24:31)
(وكذا) تنظر المرأة (من الرجل) كنظر الرجل للرجل (إن أمنت شهوتها) فلو لم تأمن أو خافت أو شكت حرم استحسانا كالرجل هو الصحيح في الفصلين تتارخانية معزيا للمضمرات.(الدرالمختار على صدر ردالمحتار، كتاب الحضر والإباحة، فصل في النظر والمس، ج:6، ص:371)