بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
تین تولہ سونے کے ساتھ دس ہزرا نقد رقم پر زکوۃ
سوال
میرے پاس تین تولے سونا اور دس ہزار روپے ہیں اس کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں اور اس پر سال گزر چکا ہے تو کیا مجھ پر زکوۃ واجب ہوتی ہے یا نہیں ؟
جواب
جب کسی شخص کے پاس سونا اور چاندی یا نقدی ہو ، لیکن کوئی بھی نصاب تک نہ پہنچتا ہو ، یعنی سونا ساڑھے سات تولہ سے کم ہو اور چاندی ساڑھے باون تولہ سے کم ہو ، اسی طرح نقد رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہو تو ایسی صورت میں ان کو باہم ملا کر دیکھا جائے گا کہ یہ نصاب کو پہنچتے ہیں یا نہیں ؟اگر ان کے ملانے سے نصاب پورا ہوتا ہو تو زکوۃ واجب ہو گی ورنہ نہیں ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل کے پاس صرف تین تولے سونااور دس ہزار روپے موجود ہوں تو یہ نصاب کے برابر نہیں ، لہذا اس پر زکوۃ واجب نہیں ۔
و يضم الذهب إلى الفضة،والفضة إلى الذهب،ويكمل إحدى النصابين بالآخر عند علمائنا...ثم قال أبو حنيفة: يضم باعتبار القيمة...وقال أبو يوسف ومحمد:يضم باعتبار الأجزاء.( الفتاوى التاتارخانية،كتاب الزكوة،ج:٢، ص:١٧٤)