بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

دو حدیثوں کی تحقیق


سوال

ایک حدیث میں ہے کہ "جس شخص نے نوحہ کرتے ہوئےاپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑ ڈالے، ۔۔۔ وہ ہم میں سے نہیں ہے"اور دوسری حدیث میں ہے "اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ آدمی ہے، جو سخت جھگڑالو ہو"۔کیا یہ دونوں روایتیں احادیث کی کتب میں موجود ہیں یا نہیں؟

جواب

سوال میں ذکرکردہ دونوں روایتیں صحیح بخاری میں موجود ہیں۔پہلی روایت حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے فرمایا "جو  شخص غمی وماتم میں اپنے رخساروں کو  پیٹے،اور گریبان پھاڑے اور جاہلیت کے لوگوں کی طرح گفتگو کرےوہ ہم میں سے نہیں"۔

اور دوسری روایت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ وہ آدمی ناپسندیدہ ہے، جو سخت جھگڑالو ہو"۔

 

"عن عبد الله،عن النبي صلى الله عليه وسلم،قال:"ليس منا من ضرب الخدود وشق الجيوب ودعا بدعوى الجاهلية"۔(الصحيح للبخاري كتاب المناقب، باب ما ينهى من دعوة الجاهلية،رقم الحديث: 3519، ج:4، ص:184)

" عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إن أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم"۔(الصحيح للبخاري، كتاب المظالم، باب قول الله تعالى: وهو ألد الخصام، رقم الحدیث: 2457ج:3، ص:131)


دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور