بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
داڑھی كے بالوں میں گره لگ جانے سے غسل كا حكم
سوال
میری داڑھی گھنگریالی ہے، جس میں کچھ بالوں کو چھوٹے گرہ خود بخود لگ جاتے ہیں، میں نے پڑھا ہے کہ غسل کے دوران معمولی سی جگہ بھی خشک نہیں رہنی چاہیئے۔ آپ اندازہ لگا ئيں کہ بالوں کا گرہ کتنا چھوٹا ہوگا۔ اس گره کی وجہ سے جو معمولی سا بال خشک رہ جانے کا امکان ہے اس سے غسل پر کوئی فرق پڑے گا یا نہیں ؟ میں اس بال کو پھر غسل کے بعد کاٹ دیتا ہوں، اگر یہ خشک رہ گیا ہو تو کیا غسل ٹھیک ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ جن بالوں کو خود بخود گرہ لگ جائے تو اس سے غسل پر فرق نہیں پڑتا، لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی کی داڑھی کے بالوں میں خود بخود گرہیں لگ جاتے ہوں تو یہ غسل میں مانع نہیں، کیونکہ اس سے احتراز ممکن نہیں۔
يؤخذ من مسألة الضفيرة أنه لا يجب غسل عقد الشعر المنعقد بنفسه؛ لأن الاحتراز عنه غير ممكن، ولو من شعر الرجل، ولم أر من نبه عليه من علمائنا تأمل. ( رد المحتار، كتاب الطهارة، فرض الغسل، ج: 1، ص: 153)