بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
چوری چھپے حج کا فریضہ ادا کرنا
سوال
کوئی شخص ویزہ پر سعودیہ عرب جائے اور ایام حج میں چوری چھپے حج کرے تو کیا ایسا کرنے سے اس کا حج ادا ہو اجائے گا یا نہیں؟
جواب
حج چند مخصوص افعال کی ادائیگی کا نام ہے جب کوئی شخص ان افعال کو اپنے وقت میں ادا کرے تو حج کی ادائیگی سے اس کا ذمہ فارغ ہو جاتا ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص ایام حج میں چوری چھپے حج کے افعال ادا کرے تو اس سے اس کا ذمہ فارغ ہو جائے گا ۔ تاہم چونکہ قوانین مفاد عامہ کے لیے بنائے جاتے ہیں ، اس لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنا درست نہیں ۔
(أما تفسيره) فهو أنه عبارة عن الأفعال المخصوصة من الطواف والوقوف في وقته محرما بنية الحج سابقا.( الفتاوى الهندية،كتاب المناسك،الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ..، ج:١،ص:٢١٦)