بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
بینش، بنفشی اور ابریش نام رکھنا
سوال
بینش، بنفشی اور ابریش نام رکھنا کیسا ہے؟اور ان کے کیا معانی ہیں۔
جواب
والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لیے اچھا نام تجویز کریں، نام رکھنے میں نسبت یا معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے کیونکہ اچھے اور بامعنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا۔ چنانچہ اگر ایسا نام رکھا گیا ہو جو معنی کے لحاظ سے اچھا نہ ہو تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔
صورت مسئولہ کے مطابق "بینش" فارسی کا لفظ ہے، جس کا معنی ہے "بصارت، نگاہ ونظر، بینائی یہ نام معنی کے اعتبار سے ٹھیک ہے۔ جبکہ "بنفشی" بھی فارسی لفظ ہے، جس کا معنی ہے"نیلا" یہ کوئی خاص معنی نہیں رکھتا اس لیے اس کا نہ رکھنا بہتر ہے جب کہ"ابریش" نام کا ہمیں علم نہیں کہ کونسی زبان کا لفظ ہے اور کیا معنی رکھتا ہے۔
بنش:بَنّش أي اقعد:عن كراع،كذلك حكاه بلأمر(لسان العرب، إمام إبن منظور، ج:1، ص:376)
بینش:(ف) دیکھنا،بینائی،دید.(فيروزاللغات فارسى،(ماده:ب،ي)، ص:164)
بنفشه :بفتح اول وضم نون گياهيست دوائی درختش بغايت پست باشاحہابے باریک وگلشن برنگ کبودمی باشداز برہان ودمؤید ومدارو کشف بضیحتن.(حسن اللغات فارسى،(ماده:ب،ن)، ص:134)
بنفشی:بنفشہ کے رنگ کا ،ارغوانی.(فيروز اللغات اردو،(ماده:ب،ن)،ص:231)