بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
قضا روزے مسلسل رکھنے کا حکم
سوال
ایک شخص سے رمضان میں دس روزے بیماری کی وجہ سے قضاہوچکے ہیں اور ابھی فوت شدہ روزوں کی قضا کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان دس روزوں کو ایک ہی ساتھ مسلسل رکھنا لازم ہے یا الگ الگ بھی رکھ سکتاہے؟
جواب
رمضان المبارک کے روزے اگر کوئی کسی بیماری یا دوسرے کسی عذر کی وجہ سے نہ رکھ سکے تو ان کی قضا رکھنے میں تتابع (پے در پے رکھنا)شرط نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق بیماری سے صحت یابی کے بعد قضا روزوں کو مسلسل رکھنا لازم نہیں ہے بلکہ الگ الگ بھی رکھ سکتے ہیں ، تاہم مستحب یہ ہے کہ ایک ساتھ رکھے۔
وقضاء رمضان إن شاء فرقه وإن شاء تابعه " لإطلاق النص لكن المستحب المتابعة مسارعة إلى إسقاط الواجب۔ (الهداية، كتاب الصوم، فصل في من كان مريضا في رمضان، ج:1، ص:124)
(قوله: وقضيا ما قدرا بلا شرط ولاء) أي لا يشترط التتابع في القضاء لإطلاق قوله تعالى {فعدة من أيام أخر} [البقرة: 184]۔ (البحر الرائق، كتاب الصوم، فصل في العوارض، ج:2، ص:308)