بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/11/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

زیان نام رکھنا


سوال

کیا زیان اسلامی نام ہے ؟اور کیا اپنے بیٹے کا نام زیان رکھنا جائز ہے ،رہنمائی فرمائیں۔

جواب

زَیَّان("ز ا "پر زبر اور "یا "پر  زبراور شد )   کا معنی ہے"سجاوٹ اورزینت کے لیے استعمال ہونے والی چیز"۔اس معنی کے اعتبار سے زیّان نام رکھنا درست ہے،البتہ "زِیَان، زِیَاں"("زا" کے نیچے زیر اور "یا"پر زبر بغیر شد کے)فارسی کا لفظ ہے جس کا معنی ہے"نقصان،ضرر اور خسارہ"، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

 

(الزيان) كل ما يتزين به. (الزين)كل ما يزين (ج)أزيان والحسن وهي زينة يقال امرأة زينة.

(الزينة) الزيان ويوم الزينة يوم العيد أو يوم كسر سد الخليج بمصر (ج) زين.(المعجم الوسيط، باب الزاى، ج:1، ص:410)

زِیاں (زِ-یان) [ف،ا،مذ] ضرر، خسارہ، نقصان۔(فیروز اللغات، ص: 800)


فتویٰ نمبر : 5912/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور