بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/08/2026 |
مسجد کی زمین
سوال
جواب
مسجد کی زمین کوذاتی استعمال میں لانے کا حکم
ہمارے محلہ میں ایک آدمی ہے جس نے پنشن لی اور اس سے اپنے گھر کے لیے پلانٹ لگانا چاہتا ہے مگر شمسی پلانٹ میں 26 شمسیاں ہونے کے باعث ابھی پلانٹ مسجد میں لگانا چاہتا ہے اور یہ کہتا ہےکہ اس سے مسجد کو بھی بجلی ملے اور میرے گھر کا بھی اسی سے گزارا ہوگا اور پلانٹ بھی میرا ہوگا اگراس میں کچھ خرابی آجائے تو میں خود اس کا بوجھ برداشت کرونگا، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب وباللہ التوفیق
واضح رہے کہ مسجد کے لیے وقف شدہ زمین کو مسجد کے علاوہ کسی دوسری چیز میں استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق ذاتی ملکیت کا شمسی پلانٹ مسجد میں لگانا جائز نہیں۔ اگرچہ اس کی کچھ بجلی مسجد میں دینے کا ارادہ بھی ہو۔
(و) كره تحريما (الوطء فوقه، والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء... (قوله إلى عنان السماء) بفتح العين، وكذا إلى تحت الثرى كما في البيري عن الإسبيجابي.(ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة ومايكره فيها،ج:1،ص:656)