بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
چیونٹیوں کو مارنا
سوال
گھر کے کمروں اور واش روم میں بکثرت چیونٹیاں موجود ہوں جس کی وجہ سے گھر والوں کو مشکلات ہوں تو اس صورت میں کیا چیونٹیوں کو مارنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ وہ چیونٹیاں جو تکلیف کا باعث بن رہی ہوں ان کا مارنا جائز ہے،اور اس کے مارنے میں دوائیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر گھر کے کمروں اور واش روم وغیرہ میں بکثرت چیونٹیاں موجود ہوں ،اور وہ تکلیف کا باعث بن رہی ہوں تو ان کو مار سکتے ہیں۔
قتل النملة تكلموا فيها والمختار أنه إذا ابتدأت بالأذى لا بأس بقتلها وإن لم تبتدئ يكره قتلها واتفقوا على أنه يكره إلقاؤها في الماء۔( الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراھیۃ،ج:5ص:361)