بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
بہو کو کفارہ اور زکوۃ کی رقم دینا
سوال
کیا سسر بہو کو کفارہ اور زکوۃ کی رقم دے سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب
زکوٰۃ اوردیگرصدقات واجبہ جس طرح دوسرے مستحقین کو دے سکتے ہیں، اسی طرح مستحقِ زکوٰۃ بہن، بھائی ،بہو ، داماد کو بھی دے سکتے ہیں بلکہ اجنبی کی بجائےمستحق رشتہ داروں کودینا زیادہ بہتر ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق سسر کے لیے مستحق بہو کو کفارہ اورزکوۃ کی رقم دینا جائز ہے۔
ويجوز دفعها لزوجة أبيه وابنه وزوج ابنته۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب الزكوة،باب المصرف۔ج:3،ص:293)
والأفضل صرفها للأقرب فالأقرب من كل ذي رحم محرم منه ثم لجيرانه ثم لأهل محلته ثم لأهل حرفته ثم لأهل بلدته۔(مراقي الفلاح شرح نورالإيضاح،كتاب الزكوة،باب المصرف،ص411)