بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
سونا نصاب سے کم ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
سوال
اگر کسی کے پاس سونے کے نصاب سے کم سونا ہو،اور اس کے علاوہ حاجت اصلیہ سے زائد کوئی رقم یا سامان یا چاندی نہیں تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے زکوۃ اور قربانی کے واجب ہونے کے لئے چاندی یا سونا میں سے کسی ایک نصاب کا پورا ہونا ضروری ہے ،لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو اور نصاب سے کم ہو تو اس پرقربانی واجب نہ ہوگی۔
إذا كان له ذهب مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال؛ لما روي في حديث عمرو بن حزم «والذهب ما لم يبلغ قيمته مائتي درهم فلا صدقة فيه فإذا بلغ قيمته مائتي درهم ففيه ربع العشر» وكان الدينار على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم مقوما بعشرة دراهم.( بدائع الصنائع،کتاب الزکاة،410،ج:2)