بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
تصویر یا گانے والی ویڈیو پر قرآنی آیات لکھنا
سوال
آج کل فیس بک پر عورت کی تصویر یا وہ ویڈیوز جس میں گانا ہو اس كے اوپر درود شریف یا ایاک نعبد وایاک نستعین لکھتے ہیں ، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قرآنی آیات ، حدیث مبارکہ اور درود شریف وغیرہ لکھنے یا لکھواتے وقت یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ ایسی جگہ یا ایسی چیز پر لکھی جائے جہاں ان کے احترام اور تعظیم میں کمی نہ آئے ،چنانچہ جہاں کہیں ان مبارک کلمات کی بے ادبی اور توہین کا خدشہ ہو تو ان کے لکھنے سے احتراز ضروری ہے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق کوئی تصویر یا ویڈیو جس میں گانا ہو اس کے اوپر درود شریف اور قرآنی آیات کے لکھنے سے ان مقدس کلمات کی بے ادبی اور توہین ہو تی ہے جو کہ ایک ناجائز عمل ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا لازم ہے ۔
وقدمنا قبيل باب المياه عن الفتح أنه تكره كتابة القرآن وأسماء الله تعالى على الدراهم والمحاريب والجدران وما يفرش، وما ذاك إلا لاحترامه، وخشية وطئه ونحوه مما فيه إهانة فالمنع هنا بالأولى.( ردالمحتار على الدرالمختار ، مطلب في وضع الجريد ... باب الشهيد،ج:٢،ص:٢٤٧)
وعلى هذا إذا كان عليه خاتم وعليه شيء من القرآن مكتوب أو كتب عليه اسم الله تعالى فدخل المخرج معه يكره، وإن اتخذ لنفسه مبالا طاهرا في مكان طاهر لا يكره. ( الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،ج:٥،ص:٣٢٣)