بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

جنت و جہنم کا انکار کرنا


سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس شخص کے بارے میں جو یہ کہتا ہے کہ جنت و جہنم کچھ نہیں ہے یہ ویسے ڈرانے کی باتیں ہیں اور اس سے انکار کرتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جنت و جہنم پر ایمان  رکھنا مسلمان کے ایمان کا لازمی  حصہ ہے،اگر کوئی شخص اپنے ارادے و اختیار سے   جنت و جہنم کا انکار  کرے   اور ان کے نہ ہونے کا عقیدہ رکھے تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہو گا۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی کسی شخص  کا یہ عقیدہ ہو "کہ جنت و جہنم کچھ نہیں ہیں یہ ویسے ڈرانے کی باتیں ہیں"تو ایسا  عقیدہ رکھنے سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔

 

(ومنها ما يتعلق بيوم القيامة وما فيها) ‌من ‌أنكر ‌القيامة، ‌أو ‌الجنة، أو النار، أو الميزان، أو الصراط، أو الصحائف المكتوبة فيها أعمال العباد يكفر، ولو أنكر البعث فكذلك۔(الفتاوى الهندية،كتاب السير،ج:2ص:274)


فتویٰ نمبر : 5837/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور