بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

گھریلوبجلی کے میٹر پر کمرشل بجلی استعمال کرنا


سوال

گھریلو بجلی کے  میٹر پر کمرشل پنکھا بلب وغیرہ استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر حکومت کی طرف سے گھریلو بجلی اور کمرشل بجلی کا نرخ فی یونٹ الگ الگ مقررہواور کمرشل بجلی کے صارفین کو گھریلو بجلی کے صارفین  کی بنسبت بجلی مہنگی دی جاتی ہو، توایسی صورت میں  گھریلو بجلی کے میٹر پر کمر شل پنکھا بلب وغیرہ کا استعمال حکومت کے ساتھ دھوکہ کے مترادف ہوگا، لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔

حكم السلطان بالذات حجة في حق كافة الناس.(دررالحكام في شرح مجلة الأحكام، ألمادة:1838، ج:4، ص:688)

أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب القضاء، ج:5، ص:422)


فتویٰ نمبر : 5868/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور