بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 02/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

جس کاغذ پر صحابی کا نام لکھا ہو اسے ڈیسٹ بین میں پھینکنا


سوال

اگرکسی شخص کا نام صحابی کے نام سے رکھا گیا ہو ۔اوروہ نام کسی کاغذ پر لکھا ہو تو کیا اس کو ڈیسٹ بین میں پھینک سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کا نام اللہ ،یا رسول اللہﷺ کے  صفاتی ناموں میں سے ہو ،یا کسی پیغمبر یا صحابی   يا ديگر مقدس ہستيوں کا نام ہو  ،اور وہ کسی کاغذ  پر لکھا جائے تو اس کاغذ   کا احترام ضروری ہے اس کو پھیکنا بے ادبی کے  زمرے میں آتا ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص کا نام صحابی کے نام پر ہو اور وہ کسی کاغذ پر لکھا جائے تو  اس کاغذ کا احترام کرنا ضروری ہے،ایسے کاغذ کو ڈیسٹ بین میں پھیکنا بے ادبی كے زمرے ميں آتا ہے ۔

 

ولو كتب القرآن على الحيطان و الجدران، بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، و بعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوي قاضيخان ... وکذا إذا كتب اسم فرعون أو كتب أبو جهل على غرض يكره أن يرموا إليه لأن لتلك الحروف حرمة. (الفتاوی الهندية،الباب الخامس في آداب المسجد والمصحف،ج:1،ص:323)


فتویٰ نمبر : 5885/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور