بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 01/09/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

اللہ نے میرے ذمہ کیا چیز لگائی ہے،کے الفاظ کہنے کا حکم


سوال

کیا بیوی کی کسی بات سے تنگ آ کر یہ کہہ دینا کہ ”اللہ نے میرے ذمے کیا چیز لگائی ہے؟ “ کلمات کفریہ ہیں؟

جواب

فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر کوئی مسلمان ایسی بات کہے جس میں کفر اور غیر کفر دونوں کا احتمال نکل سکتا ہو تو اسے کافر قرار نہیں دیا جائے گا۔

لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شوہر بیوی کی کسی بات سے تنگ آکر یہ کہہ دے کہ "اللہ نے میرے ذمہ کیا چیز لگائی ہے"تو یہ کلمات کفریہ نہیں کیونکہ ان کلمات سے اس عورت کی تحقیر مطلوب ہے اللہ تعالی کی طرف کوئی غلط نسبت مراد نہیں اس لیے اس سے کفر لازم نہیں آتا۔

 

لا ‌يفتى ‌بتكفير ‌مسلم مهما أمكن حمل كلامه على محمل حسن. (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر، كتاب السير،باب المرتد، ج:1، ص:688)


فتویٰ نمبر : 5847/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور