بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 31/10/2026 |
بذریعہ آپریشن بچے کی ولادت کے بعد خون آنا
سوال
آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے بعد نکلنے والا خون آپریشن کا شمار ہوگا یا نفاس کا؟
جواب
ولادت خواہ فطری طریقہ سے ہو یا آپریشن کے ذریعہ سے ہو بہر صورت اس کے بعد رحم سے آنے والا خون نفاس شمار ہوگا، اور نفاس کے خون کی کم سے کم مدت چوں کہ متعین نہیں، لہذا ایک دن بعد یا پیدائش کے دن بھی اگر مکمل طور پر خون بند ہوجائے تو نفاس ختم شمار ہوگا۔
ولو ولدت من قبل سرتها بأن كان ببطنها جرح فانشقت وخرج الولد منها تكون صاحبة جرح سائل لا نفساء. هكذا في الظهيرية والتبيين إلا إذا خرج من الفرج دم عقيب خروج الولد من السرة فإنه حينئذ يكون نفاسا. هكذا في التبيين.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، الفصل الثالث فی الاستحاضة، ج: ا، ص:38)