بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/09/2026 |
ضرورت سے زائد زمین نصاب کے بقدر ہو تو قربانی کا حکم
سوال
اگر کسی بندے کے پاس ضرورت کے بقدر مکان موجود ہو اوراسی طرح کچھ قابل کاشت زمینیں ہوں اور ان زمینوں سے جن چیزوں کی کاشت ہوتی ہے وہ ضرورت کے لیے کافی بھی نہیں مگر اس شخص کے پا س کچھ زمینیں ایسی ہیں جو قابل کاشت نہیں ویران بنجر زمینیں ہیں تو ایسی زمینوں کی قیمت اگر نصاب سے بڑھ جائے تو اس شخص پر قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟ایسی زمین حاجت اصلیہ سے زائد شمار کریں گے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے پاس ضرورت سے زائد ویران اور بنجر زمین ہو جس کی قیمت نصاب سے زائد ہو تو اس زمین کے مالک پر قربانی واجب ہو گی۔
وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر((قوله: واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية۔)رد المحتار على الدرالمختار،ج:9،ص:483)