بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 01/11/2026 |
ٹیوب ویل والی زمین میں عشر کا حکم
سوال
ہمارے پاس اجارے پر لی ہوئی زمین ہے جس میں ٹیوب ویل ہے اور اسی سےیہ زمین سیراب ہوتی ہےٹیوب ویل کی بجلی کا بل ہمارے اوپر نہیں ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ عشر کی مقدار اس زمین میں کیا ہوگی؟
جواب
واضح رہے زمین کی پیداوار میں عشر اور نصف عشر کا مدار مشقت اور خرچ پر ہے،اگر زمین بارش یا قدرتی چشموں کے ذریعے بغیر مشقت کے سیراب کی جاتی ہو تو اس میں عشر واجب ہوگا ،لیکن اگر کسی ایسے طریقے سے سیراب کی جاتی ہو جس میں مشقت اٹھانی پڑے یا رقم خرچ کرنی پڑے تو پھر نصف عشر واجب ہوگی۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر زمین مفت بجلی کے ٹیوب ویل سے سیراب کی جاتی ہو لیکن سیراب کرنے میں مشقت اٹھانی پڑے تو اس میں نصف عشر ہوگالیکن اگر مشقت اٹھانی نہ پڑے تو عشر واجب ہوگا۔
وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر. (الفتاوى الهندية، كتاب الزكوة، باب زكوة الزروع والثمار، ج1، ص 186)
(قوله: لكثرة المؤنة) علة لوجوب نصف العشر فيما ذكر... ولو رفعت المؤنة كان الواجب واحدا وهو العشر دائما.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الزكوة، باب العشر، ج:3، ص:268)