بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
اجارہ پر دی گئی زمین کی پیدوار میں عشر
سوال
مالکِ زمین نے زرعی زمین ماہا نہ یا سالانہ متعین گندم کے بدلےاجارہ دار کو دی ہے، اب اجارہ دار نے مالکِ زمین کو متعين گندم کا اجارہ دیاہے تو مالکِ زمین گندم میں سے عشر ادا کرےگا یا زکوۃ؟
جواب
واضح رہے کہ زمین کی پیداوار میں عشر یا نصف عشر کی ادائیگی لازم ہوتی ہےلیکن اگر مالک اپنی زمین کسی کو ماہانہ یا سالانہ متعین گندم کے بدلےاجارہ پر دےدے، تو اس صورت میں چونکہ زمین کی پیداوار براہ راست اجارہ پر لینے والےکو ملتی ہے، اس لیےعشر یا نصف عشر کی ادائیگی اس پر لازم ہوگی، جب کہ مالکِ زمین اگر صاحبِ نصاب ہو تو اس پر زمین کی آمدنی میں سے زکوۃ لازم ہوگی۔
صورتِ مسئولہ میں اگر مالکِ زمین پہلے سے صاحب نصاب ہو یا اس متعین گندم کی وجہ سے صاحبِ نصاب بن گیا ہو تو سال گزرنے کے بعد اس پر دیگر اموالِ زکوۃ سمیت اس مگندم میں بھی زکوۃ لازم ہوگی، عشر اس پر لازم نہیں۔
والعشر على المؤجر كخراج موظف، وقالا: على المستأجر كمستعير مسلم.وفي الحاوي: وبقولهما نأخذ.(الدر المختار على صدر ردالمحتار، كتاب الزكوة، باب العشر،ج:3،ص:276)