بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 31/08/2026

دارالافتاء

 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
 

"اللہ تمھارے گیارویں کےلیےنہیں بیٹھا "الفا ظ کہنے کا حکم


سوال

تین آدمیوں کی درمیان گیارویں منانے کے بارے میں بحث ہو رہی تھی تو ایک نے کہا کہ اللّٰہ تمھاری گیارویں کے لئےنہیں بیٹھا ساتھ کھڑے دوسرے شخص نے بھی اس تا ئید میں جی ہاں کہہ دیاتو کیا ان کا اللّٰہ کے بارےمیں ایسا کہنا مناسب تھا اور یہ الفاظ کہیں کفریہ تو نہیں تھے؟

جواب

        واضح رہے کہ آدمی  تب دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہےجب وه کسی ایسے قول، فعل یا عقیدہ اختیار کرے، جو ضروریات دین، یا قطعیاتِ دین سے انکار کے مترادف ہو، جیسے اللہ تعالی کی ذات اور صفات کا انکار وغیرہ۔

          صورت مسئولہ کہ مطابق اگر کوئی شخص دوسرے آدمی  سے یہ کہے کہ (اللہ تمھارے گیارویں کےلیےنہیں بیٹھا )تو اس سے  دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا  کیونکہ یہ الفاظ اللہ کی صفتِ استغنا بتانے کے لیے بولے گئے  ہیں،تاہم  اللہ تعالٰی کی طرف بیٹھنے وغیرہ صفات کی نسبت کرنا جائز نہیں اس لیے اس پر توبہ کرے اورآئندہ ایسے الفاظ سے اجتناب کرے۔

 

لا ‌يفتى ‌بتكفير ‌مسلم مهما أمكن حمل كلامه على محمل حسن. (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر،كتاب السير،باب المرتد،ج:1،ص:688)


فتویٰ نمبر : 5777/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور