بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/11/2026 |
شہوت کے ساتھ کپڑے کے اوپر چھونے سےحرمت مصاہرت کا حکم
سوال
کیا لان کے سنگل یا ڈبل کپڑے کے اوپر چھونے سے حرمت ثابت ہو جاۓ گی؟ دونوں کے بارے میں بتائیں، جبکہ شہوت ہو۔
جواب
واضح رہے کہ کسی عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہونے کے لیے ایک شرط یہ بھی ہے کہ شہوت کے ساتھ چھونا اس طور پر ہو کہ درمیان میں کوئی کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو اور اگر درمیان میں کوئی کپڑا حائل ہو اور وہ اتنا باریک ہو کہ جسم کی حرارت پہنچنے سے مانع نہ ہو، تب بھی حرمتِ مصاہرت ثابت ہو گی۔ لیکن اگر کپڑا اتنا موٹا ہو کہ جسم کی حرارت پہنچنے سے مانع ہو تو حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہو گی۔
"ثم المسّ إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوبٌ ، أما إذا کان بينهما ثوب فإن کان صفيقاً لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك، وإن کان رقيقاً بحيث تصل حرارة الممسوس إلی يده تثبت، کذا في الذخيرة".(الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات، ج:1، ص:340)