بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 02/09/2026 |
پیدائش کے فوراًبعد فوت ہونے والے بچوں کی ماں سے بدفالی لینا
سوال
السلام علیکم! ہمارے معاشرے میں اکثر یہ کہا جا تا ہے کہ جن عورتوں کے بچے پیدائش کے فورا بعد فوت ہو جاتے ہیں تو ان کے قریب دوسری عورتیں نہ جائیں کیونکہ ان متاثرہ عورتوں سے وہ عورتیں بھی متاثر ہو جائیں گی کہ ان کے بھی بچے نہیں بچیں گے، کیایہ درست ہے؟
جواب
ہرمسلمان کو اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ موت وحیات کا مالک صرف اللہ تعالی ہے ،وہ جسے چاہتا ہے زندگی سے نوازتاہے اور جسے چاہتاہے موت دیتا ہے۔
صورت مسئولہ میں مذکورہ اعتقاد کہ متاثرہ عورتوں سے دوسری عورتیں بھی متاثر ہو جائیں گی اوران کے بھی بچے نہیں بچیں گے،یہ محض وہم پرستی ہےاس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اس طرح کے اوہام پر یقین رکھنا مسلمان کا شیوہ نہیں۔
قال الله تعالى:﴿ إِذَا جَآءَ أَجَلُهُمۡ فَلَا يَسۡتَأخِرُونَ سَاعَة وَلَا يَسۡتَقۡدِمُونَ ﴾(يونس:49)
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال:قال النبي صلى الله عليه وسلم: (لا طيرة، وخيرها الفأل). قالوا: وما الفأل يا رسول الله؟ قال: (الكلمة الصالحة يسمعها أحدكم).(صحيح البخاري، باب الفأل،رقم الحديث:٥٤٢٣، ج:2، ص:856)